خوشی میں آنکھوں سے آنسو کیوں نکل آتے ہیں، سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا

خوشی میں آنکھوں سے آنسو کیوں نکل آتے ہیں، سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا
خوشی میں آنکھوں سے آنسو کیوں نکل آتے ہیں، سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم کسی بات پر بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں تو آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمارے دماغ میں موجود hypothalamusخوشی ،غم،ذہنی تناﺅ اورجذباتی ہونے میں تمیز نہیںکرسکتے۔ اس حصے کوایمی گڈالا( amygdala)کی جانب سے پیغام موصول ہوتا ہے۔ایمی گڈالاہمارے جذبات پر نظر رکھنے والا حصہ ہے۔ہمارے آٹونامک اعصابی نظام کو دو حصوں میں تقسیم کیاجاسکتا ہے یعنیsympathetic(لڑائی وغیرہ)اورparasympathetic(سکون اور ہضم) اور موخرالذکر ہمیں ہنگامی حالت میں پرسکون بھی رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔یہ ہمارے آنسوﺅں والے گلینڈز کے ساتھ بھی جڑاہوتا ہے اور ہیجانی صورتحال میں آنسوﺅں کا اخراج بھی کرواتا ہے۔پیرا سیمپاتھیٹک خوشی اور غمی میں تمیز نہیں کرسکتا اور جب کوئی ہیجانی صورتحال پیداہوتی ہے جیسے خوشی میسر آتی ہے تویہ ہمارے گلینڈز کو آنسوﺅں کے اخراج کاکہتا ہے اور ہم رونے لگتے ہیں۔اس کے بارے میں دیگر نظریے بھی موجود ہیں لیکن سائنسدان اس بات کو زیادہ قابل اعتبار سمجھتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -