اگر آپ کو نیند نہیں آتی تو جسم کے اس حصہ کو دبانے سے آپ پر سکون نیند سوسکیں گے

اگر آپ کو نیند نہیں آتی تو جسم کے اس حصہ کو دبانے سے آپ پر سکون نیند سوسکیں گے
اگر آپ کو نیند نہیں آتی تو جسم کے اس حصہ کو دبانے سے آپ پر سکون نیند سوسکیں گے

  

نیویارک(نیوزڈیسک) آج کے مصروف ماحول میں پرسکون نیند ایک خواب بن کر رہ گئی ہے۔کیا ہی اچھا ہوکہ ہم جسم کاکوئی بٹن دبائیں اور ساتھ ہی پرسکون نیند سوجائیں۔اچھی خبر یہ ہے کہ آکوپنکچر کے طریقہ علاج کے مطابق ہمارے جسم میں ایک ایسی جگہموجود ہے جسے دبانے سے ہم پرسکون نیندسوسکتے ہیں۔چینی اس طریقے کو صدیوں سے استعمال کررہے ہیں اور اسے بہت ہی کامیاب قرار دیتے ہیں۔

چینی اس مقام کو LV3کانام دیتے ہیں اور اسے دبانے سے کئی صحت کے مسائل حل ہوجاتے ہیں اور پرسکون نیند آتی ہے۔یہ جگہ ہمارے پاﺅں کی چھت کے عین بیچ میں واقع ہے اور اگر اس جگہ کو آپ زور سے پانچ سیکنڈ تک دبائیں گے تو آپ کے جسم کو سکون ملنے کے ساتھ رات کو اچھی نیند آئے گی۔اس کے علاوہ ایک اور جگہ P6 اورK1کو آکوپنکچر میں پرسکون نیند کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔P6ہماری کلائی کے نیچے اور ہاتھ کی جڑ میں ہوتا ہے اور تصویر میں دیکھ کر آپ بخوبی اس پوائنٹ کو دیکھ سکتے ہیں۔اس جگہ کو پانچ منٹ تک دبا کررکھیں اور پھر چھوڑ دیں۔

تیسرا پوائنٹK1ہمارے پاﺅں کے نیچے ہوتا ہے اور تصویر میں دیکھ کر آپ اس پوائنٹ کو تلاش کرسکتے ہیں۔اس جگہ کو30سیکنڈ کے لئے دبائیں اورپھر پانچ سیکنڈ چھوڑنے کے بعد دوبارہ30سیکنڈ کے لئے دبائیں۔اس عمل کو پانچ منٹ تک جاری رکھیں اور دیکھیں کہ آپ کے جسم میں جادوئی تبدیلی آجائے گی۔

مزید : تعلیم و صحت