کشمیریوں کو بھی آزادی کی فضا میں عید کی حقیقی خوشیاں منا نے کا حق ملنا چاہیے،طارق غوری

کشمیریوں کو بھی آزادی کی فضا میں عید کی حقیقی خوشیاں منا نے کا حق ملنا ...

لاہور(پ ر)یوتھ فارم فار کشمیر کے زیر اہتمام ایک افطار ڈنر کا اہتمام ایوان کشمیر لاہور میں چیف آرگنائزر طارق احسان غوری کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے جو ہمیں تزکیہ نفس صبرِ ایثٓر اور قربانی کا درس دیتا ہے ہمیں رمضان المبارک میں اپنے ضرورت مند مسلمانوں کے حقوق کا بھی خیال رکھنا چاہیے خصوصاً ہمیں دنیا بھر کے مظلوم اور محکوم مسلمانوں خصوصاً کشمیری مسلمانوں کے خلاف غیر مسلم طاقتوں اور بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے۔ طارق احسان غوری نے کہا کہ دنیا میں امن کے لیے قائم اقوام متحدہ کا ادارہ کشمیریوں کی آواز سنے اور کشمیریوں کے حق میں منظور کردہ حق خود ارادیت کی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔

تاکہ کروڑوں کشمیری بھی آزادی کی فضا میں سانس لے کر عید کی حقیقی خوشیاں منا سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4