پیر اعجاز ہاشمی کی روضہ رسول کے باہر اور دیگر سعودی شہرو ں میں بم دھماکوں کی شدید مذمت

پیر اعجاز ہاشمی کی روضہ رسول کے باہر اور دیگر سعودی شہرو ں میں بم دھماکوں کی ...

لاہور(نمائندہ خصوصی ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے روضہ رسول کے باہر اور دیگر سعودی شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو اسلام پر حملہ قراردیا ہے اور کہا ہے کہ دشمن مذموم کارروائیوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔ تباہی و بربادی ان کا مقد ر ہوگی۔داعش ہو یا کوئی اور گروہ ان کے خاتمے کے دن قریب آچکے ہیں۔ اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ روضہ رسول کے باہر دھماکے اسلام دشمنوں کی چال ہے، جس پر دل خون کے آنسور ورہا ہے، ایسی مذموم کارروائیوں کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی عقیدت کے مرکز پر حملہ خدا کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادفہے۔

ے، ایسے لوگ انسان ہیں اور نہ ہی مسلمان۔ یہ گمراہ اور کرائے کے لوگ ہیں، جنہیں خرید کر مذموم کارروائیاں کروائی جاتی ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ عیدالفطر کے موقع پر روضہ رسول کے باہر پارکنگ میں،قطیف میں مسجد العمران اورجدہ میں امریکی قونصلیٹ میں ایک ہی دن میں ہونے والے دھماکے دشمنوں کے عزائم واضح کرتے ہیں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی ادائیگی کے لئے مسلمانوں کی سعودی عرب میں موجودگی کے دوران دھماکے واضح پیغام ہے کہ یہود و نصاریٰ کے ایجنٹوں نے مرکز اسلام کو نشانہ بنایا ہے۔ اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو جغرافیائی اور مسلکی وفاداریوں سے بالاتر ہوکر اسلام کے نام پر سوچنا چاہیے، اور او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کہ دشمن اگر روضہ رسول کے باہر تک کارروائی کرسکتا ہے تو آگے اور کیا رہ گیا ہے؟ ہمیں کوئی لائحہ عمل تشکیل دینا چاہیے۔ تاکہ دہشت گردی کے جن پر قابو پایا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4