عید الفطر کے موقع پر ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہو گی،عابد صدیقی

عید الفطر کے موقع پر ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہو گی،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس عظیم موقع پر انفرادی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی اور ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی اور ان لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہوگا جو دہشتگردی سے متاثر ہوئے اور انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام اہل وطن کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور دنیاوی اور اخروی خوشیوں سے نوازے۔ آج وطن عزیز کو دہشت گردی‘ فرقہ پرستی‘ ٹارگٹ کلنگ اور انتہا پسندی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اخوت و بھائی چارہ‘ ہمدردی و مذہبی رواداری‘ امن و آشتی اور پیارو محبت کے پرچار اور ان اعلیٰ اقدار پر عمل کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔