مشینوں میں پیسے نہ رکھنے والے بینکوں کے خلافکارروائی ہو گی،رانا بابر

مشینوں میں پیسے نہ رکھنے والے بینکوں کے خلافکارروائی ہو گی،رانا بابر

لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں میں پیسے نہ رکھنے والے بنکوں کے خلافکارروائی کی جائے گی ،تمام بنک اے ٹی ایم مشینوں میں رقم کو یقینی بنائیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر کے بنکوں کو کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر بنکوں کے باہر موجود اے ٹی ایم مشینوں پر سیکورٹی گارڈ تعینات کریں اور کیمروں کے ذریعہ مانیڑنگ کی جائے ،اے ٹی ایم مشینوں سے رقم نکالتے وقت عوام کو تحفظ کا احساس ہونا چاہیے اور ان مشینوں کے ار گرد روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے ،بنک برانچ منیجر عید الفطر کے موقع پر ذمہ داری کا ثبوت دیں مسلم لیگ (ن) کا بجٹ غریب عوام کی خدمت اور پنجاب کی ترقی کے مقدس عہد نامے کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں اس عہدنامے کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے تمام تر توانائیاں وقف کریں گے۔صوبائی وزیرخزانہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت کے طے شدہ فارمولے کے تحت صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔آئندہ مالی سال کے دوران تعلیم‘ صحت‘ زراعت‘ صافپانی کی فراہمی اور امن و امان کے شعبے ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا نصب العین عوامی فلاح و بہبود‘ معاشی ترقی اور انصافپر مبنی معاشرے کا قیام ہے۔ آئندہ بجٹ بھی انہی ترجیحات اور پالیسیوں کے حصول کی طرفایک قدم ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1