ایشیا ہاکی کپ کیلئے تربیتی کیمپ 13 جولائی سے شروع ہوگا

ایشیا ہاکی کپ کیلئے تربیتی کیمپ 13 جولائی سے شروع ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی)چوتھے انڈر18بوائز ایشیا ہاکی کپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 13 جولائی سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں اسلام آباد میں شروع ہوگا، ایشیا کپ 15 سے 25 ستمبر تک ڈھاکہ،بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا،کھلاڑی منیجر کیمپ کمانڈنٹ اولمپئن کامران اشرف اور کوچ مدثر علی خان کو 13 جولائی کی شام تک رپورٹ کریں گے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر سے14 گول کیپر، 13 فل بیکس، 21ہاف بیکس اور 45 فاروڈز کو تربیتی کیمپ کے لئے مدعو کیا ہے، گول کیپرز میں عدیل را، وسیم، اجمل خان، اویس رشید، صابر علی، نوید مغل، عثمان، عبدالرحمان، عبداللہ خان، کامران علی، عبدالل، وقار یونس، شہاب الدین اور عبدالرحمن فل بیکس میں محمد مدثر، فرحان، عابد بھٹی، امجد علی، محمود عباس، سمیع اللہ، اسد ارشد، فیضان، عثمان بشیر، عظمت اللہ خان نیازی، شیر محمد خان، جہانگیر خان اور بہادرالدین شامل ہیں،ہاف بیکس میں علی رضا، آصف حنیف، یاسر علی، سہیل، امجد، محب، وقاص علی، قدیر احمد، رضوان اشرف، محسن حسین، عیسی خان، سلمان خان، مہناس خان، محمد قاسم، محمد جمیل، اجمل خان، محمد سلیم، سلمان شوکت ، جنید رسول، عبداللہ بخاری اور محمد احد شامل ہیں،فاروڈرز میں احمد ندیم، محمد الیاس، وسیم اکرم، افروز، شاہ فہد، رومان خان، خیراللہ، شاہ ریاض خان، سعیداللہ، عامر حمزہ، عامر فاروقی، احتشام، زرین، ذولقرنین، عمر، عامر علی، مرتضی یعقوب، محمدفواد، محمد یاسر، مزمل حسین، حسیب، حق نواز، عبدالناصر، ندیم خان، عثمان طارق، محب، قاضی معظم، عمر مصطفی، ذاکراللہ، عبدالمنصف، ذیشان صدیق، محمد ارسلان، جواد خان، خوشحال، محمد اویس ارشد، علی عزیز، وقار علی، عمران علی، عبداللہ بابر، ارسلان حیدر، فہیم خان، اکبر بھٹی،حارث سومرو، سردار کان اور فیضان علی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی