بابر محمود کے زیر اہتمام مریض بچوں میں تحائف کی تقسیم،حمزہ شہباز کی شرکت
لاہور (پ ر)انجمن تاجران ہال روڈخدمت گروپ کے چیئرمین بابر محمود نے سندس فاؤنڈیشن کے تھلیسیمیا، ہیموفلیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا 1500 خاندانوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے ،اس موقع پر مسلم لیگ( ن )کے مرکزی رہنما و ایم این اے حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے، اس موقع پر بابر محمود نے کہا کہ غریبوں اور نادار افراد کے بغیر عید کی خوشیاں منانے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، ہم گزشتہ 4 سال سے سندس فاؤنڈیشن کے بچوں کے ساتھ عید منا رہے ہیں اور آئندہ بھی انہی بچوں کے ساتھ ملکر عید کی خوشیاں مناتے رہیں گے۔ انہوں نے مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما و ایم این اے حمزہ شہباز شریف بھ سے اپیل کی کہ سندس فاؤنڈیشن کیلئے حکومتی سطح پرامداد کیلئے کوششیں کریں۔