عید کے موقع پر ملک بچانے کا عہد کیاجائے،انجینئر یاسر گیلانی

عید کے موقع پر ملک بچانے کا عہد کیاجائے،انجینئر یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے عید الفطر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہم سب مل کر اس مبارک موقع پرعہد کریں کہ پاکستان کو بچانے کے لیے ہم سب آگے آئیں گے۔ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور پاکستان کی یہ حالت موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی قوم کا دنیا بھر میں مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ حکمرانوں نے غلطیوں کی اصلاح نہ کی تو آنیوالی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں مسلم لیگ ن کی قیادت کی ناقص پالیسیوں کو شدید ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے باہر عیدیں منانے والے حکمرانوں نے عوام کو بیرونی قوتوں کے ہاتھوں خوار کر دیا ہے عوام کا جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا۔ دو وقت کی روٹی کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1