وزیراعظم ملک دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہیں،پیر اشرف رسول
فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے میں سرگرم عمل ہیں حکومت نے اپنے تین سالہ دور میں ملکی مسائل کا ڈٹ کر سامنا کیا ہے ۔ تنقید برائے تنقید کرنے والے آئندہ عام انتخابات میں اس کا نتیجہ دیکھ لیں گے ۔ مسلم لیگ کی کامیابی انشاء اللہ ہو گی ان خیالات کا اظہار کوٹ عبدالمالک اور فیروز والہ اور دیگر مقامات پر افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ موجودہ حکومت کا عزم ہے کہ آئندہ دو سال میں نہ صرف عوامی مسائل کو حل کیا جائے گا بلکہ ملک کی ترقی کیلئے ایسے منصوبوں پر عمل کیا جائے گا جن سے ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو جن میں ایک اہم منصوبہ پاک چین راہداری ہے جس سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں نکل آئیں گی۔ انہوں نے کہا دشمن عناصر ہمارے ملک میں افراتفری مچانے میں لگے ہیں ۔