عالمی چیمپئن لوئس ہملٹن نے آسٹرین گراں پری ریس ڈرامائی انداز میں جیت لی

عالمی چیمپئن لوئس ہملٹن نے آسٹرین گراں پری ریس ڈرامائی انداز میں جیت لی

میلبورن(آئی این پی)عالمی چیمپئن لوئس ہملٹن نے آسٹرین گراں پری ریس ڈرامائی انداز میں جیت لی۔فارمولا ون چیمپئن شپ کے پوائنٹ لیڈر نیکو روسبرگ اور تین بار کے عالمی چیمپئن لوئس ہملٹن کے درمیان ریس کے شروع میں ہی ٹکر ہوگئی اور روسبرگ کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔آسٹرین گراں پری ریس کے 71 لیپس میں تین بار کے چیمپئن ہملٹن کامیاب رہے ، انہوں نے 1 گھنٹہ، 27 منٹ اور 38 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا۔ 1950 سے اب تک کسی بھی برطانوی ڈرائیور کی یہ 250 ویں فتح ہے۔دوسرے نمبرپر ہالینڈ کے ورس ٹیپن رہے ، تیسرا نمبر رائے کونین کے حصے میں آیا جبکہ نیکو روسبرگ کو چوتھی پوزیشن ملی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی