سرکاری ملازمین تنخواہ اور پنشن کیلئے خوار ہو گئے،سعدیہ سہیل

سرکاری ملازمین تنخواہ اور پنشن کیلئے خوار ہو گئے،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عید پنشنرز اور ملازمین کو تنخواہوں کے لئے خوار کر کے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ کرپٹ حکمرانوں اور محلات میں رہنے والوں کو عام آدمی کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں کا ادراک نہیں ہے۔ عید کے موقع پر لوگ بچوں کی چھوٹی چھوٹی فرمائشوں کے ہاتھوں خود کشیاں کر رہے ہیں۔ پوری دنیا میں روایت ہے کہ تہوار پر حکومتیں عام آدمی کی خوشی کے لئے اقدامات کرتی ہے اور اُن کو خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے حکومتیں سستی چیزیں فراہم کرتی ہیں لیکن جہاں ماہ رمضان میں مہنگائی کا جن بے قابورہا وہیں عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز نہ دے کر اُن سے عید کی خوشیاں بھی چھین لی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1