رمضان میں اعلیٰ کارکردگی پر الخیر فاؤنڈیشن کے رضا کار مبارکباد کے مستحق ہیں،امام قاسم

رمضان میں اعلیٰ کارکردگی پر الخیر فاؤنڈیشن کے رضا کار مبارکباد کے مستحق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) الخیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمد نے کہا ہے کہ ماہ مقدس اورعیدسعیدکے سلسلہ میں ہزاروں افرادمیں فوڈپیک اورعیدراشن کی بااحسن تقسیم جبکہ لاہور،کراچی،تھر،مانسہرہ ،جنوبی پنجاب سمیت مختلف شہروں میں رمضان دسترخوان کے کامیاب انعقادپر پرالخیرفاؤنڈیشن کے رضارکار شاباش کے مستحق ہیں۔ڈونرز کے عطیات اورصدقات کی ایک ایک پائی مستحقین پرصرف کردی گئی ۔مایوس افراد کے چہروں پرخوشی کے رنگ بکھیرنا اوران کی محرومیوں کامداواکرنا الخیرفاؤنڈیشن کی ترجیحات کاحصہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک پیغام میں کیا ۔امام قاسم رشیداحمدنے مزید کہا کہ جولوگ مخلوق خدا کی خدمت میں لگ جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کیلئے آسانیاں پیداکرنے میں لگ جاتا ہے۔صدقات وعطیات بلاشبہ آفات وبلیات کیلئے ڈھال ہیں۔صدقات کی بدولت انسان کی عزت وناموس کی حفاظت بھی ہوتی ہے ۔