حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے مرنا شہادت ہے،ناصر اقبال خان

حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے مرنا شہادت ہے،ناصر اقبال خان

لاہور(پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورمحمدفاروق چوہان، ندیم اشرف ، تنویر خان،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سر فرازخان نیا ز ی ،صدر کراچی یونس میمن ، صدر پنجاب محمدیونس ملک، نائب صدرپنجاب مہر محمد سلیم ، صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ، صدر فیصل آبادندیم مصطفی ، صدر منڈی بہاؤالدین مرزا خالد محمود ،صدر قصور میاں اویس علی اورصدر ٹیکسلا سردار منیراختر نے کہا ہے کہ حرمین شریفین مسلمانوں کے روحانی مرکز ہیں۔ان کے تقدس کی حفاطت کیلئے مرناشہادت اوردشمن کومارنا سعادت ہے۔پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمان ان پرآشوب لمحات میں سعودی عوام کی پشت پرکھڑے اوران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔سعودیہ ،پاکستان ،ترکی میں خودکش حملے جبکہ برمامیں مساجد کی شہادت ،یہ سانحات مسلمان حکمرانوں کو جھنجوڑنے کیلئے کافی ہیں،انہیں آپس میں سرجوڑناہوں گے۔اگراب بھی مسلم حکمران ایک دوسرے کے ساتھ الجھے رہے تویہ قصہ پارینہ بن جائیں گے مگرکاروانِ اسلام چلتا رہے گا۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت حرمین شریفین کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی ۔ دنیاکاکمزورسے کمزورمسلمان بھی اپنی زندگی میں حرمین شریفین کی ناموس پرآنچ نہیں آنے دے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1