ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ملائیشیا میں20اکتوبرسے شروع ہوگی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ملائیشیا میں20اکتوبرسے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی رواں سال 20 سے 30 اکتوبر تک کوانٹن، ملائیشیا میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان، بھارت ، ساؤتھ کوریا ، جاپان ، چین اور ملائیشیا شامل ہیں ٗپاکستان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ پاکستان مسلسل دو دفعہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ جیت چکا ہے اور رواں سال کامیابی کی صورت میں پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کی ہیٹ ٹرک ہوگی ۔