آئس لینڈ کی عمدہ پرفامنس پر شہریوں کا پر تپاک استقبال

آئس لینڈ کی عمدہ پرفامنس پر شہریوں کا پر تپاک استقبال

 پیرس(آن لائن)یورو کپ فٹبال کا سیمی فائنل مرحلہ آگیا۔ ٹورنامنٹ میں پہلی بار شریک آئس لینڈ کی ٹیم اپنی حیثیت سے بڑھ کھیلی اور جب وہ اپنے ملک پہنچی تو اس کا پرتپاک استقبال ہوا۔ آئس لینڈ جیسے چھوٹے ملک کی ٹیم ، دنیا ئے فٹبال کے بڑے مقابلوں میں پہلی بار شریک ہوئی ،اور اپنی بہترین کارکردگی دے کر ٹاپ 8 ٹیموں میں شامل ہوئی۔کوارٹر فائنل میں فرانس جیسی مضبوط ٹیم سے ہارنے کے بعد جب وہ وطن پہنچی تو ساڑھے تین لاکھ آبادی والے ملک کے دارلحکومت میں یہ ایک یادگار دن تھا،دارلحکومت ریوک جیوک میں ٹیم کے استقبال کیلئے پورا شہر امڑ آیا۔لوگ ٹیم کی شرٹ پہنے اپنے ہیروز کے حق میں نعرے لگا رہے تھے، کھلاڑیوں نے بس میں سوار ہوکر شہر کا چکر لگایا،نیو بورنگ اسٹریٹ پر انکے لیے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ آئس لینڈ کے لوگ ٹیم کی بہتر کارکردگی پر خوش تھے،انھیں اس بات پر بھی فخر تھا کہ ان کی ٹیم نے انگلینڈ جیسی تگڑی ٹیم کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی