2015بیرون ملک روزگار کیلئے افرادی قوت بھجوانے کی شرح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

2015بیرون ملک روزگار کیلئے افرادی قوت بھجوانے کی شرح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی ( اکنامک رپورٹر)بیرون ملک روز گار کیلئے افرادی قوت بھجوانے کی شرح میں گزشتہ سال کے دوران نمایاں اضافہ ہواہے۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ذرائع کے مطابق 2011میں مختلف ممالک میں 4لاکھ 56ہزار افراد کو روزا گار کیلئے بجھوایا گیا لیکن چار سال بعد 2015ء میں یہ تعداد بڑھ کر 9لاکھ 46ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ روز گار کے سلسلے میں سب سے زیادہ افراد سعودی عرب گئے ہیں۔ 2011ء سے 2015ء کے دوران سعودی عرب جانے والے افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میںآ یا ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات اور اومان پاکستان کی زیادہ افرادی قوت کی کھپت کے حساب سے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید : کامرس