نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے منصوبوں میں نجی شعبے کی 101ارب روپے کی سرمایہ کاری

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے منصوبوں میں نجی شعبے کی 101ارب روپے کی سرمایہ کاری

 لاہور(کامرس رپورٹر)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے منصوبوں میں پہلے ایک سال کے دوران نجی شعبے کی طرف سے 101ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ این ایچ اے کے ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کو خصوصی ترجیج کے طور پر مکمل کر رہی ہے اور موٹر ویز کے بڑے منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔حکومت 2025ء تک ملک بھر میں سڑکوں کا پھیلاؤ چاہتی ہے لیکن یہ کام نجی شعبے کی معارنت اور تعاون سے ہی ممکن ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں مختص کی جانے والی رقم سے 50فیصد سڑکوں کی ضروریات پوری کی جاسکیں گی جبکہ باقی کام نجی شعبے کی معاونت سے مکمل کرنے کا پروگرام ہے۔اس مقصد کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت کو بڑھایا جائیگا۔ اس سلسلے میں کراچی ، لاہور موٹر وے کے 296کلو میٹر طویل حیدرآباد سکھر سیکشن اور اسلام آباد کوہاٹ ہائی وے این 80کے 35کلو میٹر طویل ترنول فتح جنگ سیکشن سمیت دیگر منصوبوں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

مزید : کامرس