اظہرعلی کی شاندارسنچری،پاکستان کی پوزیشن سمرسیٹ کیخلاف مضبوط ہوگئی

اظہرعلی کی شاندارسنچری،پاکستان کی پوزیشن سمرسیٹ کیخلاف مضبوط ہوگئی

ٹاؤنٹن(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے اظہر علی کی شاندار بلے بازی کی بدولت سمرسیٹ کے خلاف دوسری اننگز میں 236 رنز بنا کر مجموعی طور پر 468 رنز کی برتری حاصل کرکے اپنی پوزیشن مستحکم کردی۔ٹاؤنٹن میں جاری دورے کے پہلے ٹور میچ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کا اسکور 4 وکٹوں پر 140 رنز تھا، اظہر علی 50 اور اسد شفیق 26 رنز پر کھیل رہے تھے۔اظہرعلی اور اسد شفیق نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اسکور کو 236 رنز تک پہنچادیا، اسی دوران اظہرعلی نے اپنی سنچری جبکہ اسد شفیق نے نصف سنچری مکمل کی۔پاکستان نے دوسری اننگز میں 468 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد ڈیکلئر کردی۔اظہر علی 101 اور اسد شفیق 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سمرسیٹ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی باؤلنگ کے خلاف 47 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔یاسر شاہ نے اوپنر ایڈم ہوز کو آؤٹ کرکے پاکستان کو دوسری اننگز میں پہلی کامیابی دلادی۔سمرسیٹ نے ایک وکٹ پر 55 رنز بنائے تھیاور مزید 413 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا سامنا تھا۔مارکس ٹریسکوتھک 41 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کے دورے کا شاندار آغاز کرتے ہوئے 36 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ٹریسکوتھک نے عامر کی شاندار باؤلنگ کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ کے باؤلرز کو خبردار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ 'انھوں (عامر) نے اچھی سونگ کی جو بہت بڑی بات تھی جس کو ہم نے دیکھا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی