کریبئن لیگ:کرس گیل کا لاٹھی چارج، سنچری بنا کر ٹیم کو فتح دلادی

کریبئن لیگ:کرس گیل کا لاٹھی چارج، سنچری بنا کر ٹیم کو فتح دلادی

پورٹ آف سپین(نیوز ڈیسک) کرکٹ کی دنیا کے بادشاہ کرس گیل نے کریبئن لیگ میں مخالف ٹیم ٹرینیڈاڈ نائٹ رائیڈرز کے باولرز پر زبردست لاٹھی چارج کیا۔ نائٹ رائیڈرز نے پہلے کھیل کر چار وکٹوں پر 191رنز بنائے۔ہاشم آملہ نے 74اور منرو نے 55رنز بنائے جواب میں کرس گیل نے طوفانی بلے بازی کی۔ انہوں نے 54گیندوں پر 108رنز بنائے۔ ان کا سٹرائیک ریٹ 200رہا۔ وہ آوٹ نہیں ہوئے۔ان کی ٹیم جمیکا تالاز نے ہدف انیسویں اوور میں تین وکٹوں پر پورا کر لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی