امریکہ میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ

امریکہ میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ

شکاگو (اے پی پی) امریکہ میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو بورڈ آف ٹریڈ کے تحت موسم سرما کے سرخ گندم کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے ایک سینٹ کے اضافے کے بعد 4.31 ڈالرفی بشل میں طے پائے۔ ایک مرحلے پر یہ قیمتیں 4.23 ڈالر تک گر گئی تھیں جو 2007ء کے بعد گندم کی کم ترین قیمت ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران جولائی کیلئے گندم کی خریداری کے مجموعی طور پر 391 معاہدے ہوئے ۔

مزید : کامرس