ساہیوال کول پاور پلانٹ کمپلیکس کے کولنگ ٹاور ون کی تعمیر مکمل

ساہیوال کول پاور پلانٹ کمپلیکس کے کولنگ ٹاور ون کی تعمیر مکمل

ساہیوال(آن لائن)ساہیوال کول پاور پلانٹ کمپلیکس کے کولنگ ٹاور ون کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔تعمیراتی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس منصوبہ کو شیڈول سے 123 دن پہلے مکمل کیا گیا۔کولنگ ٹاور کی لمبائی 172 میٹر ہے ،تعمیر کے دوران کمپنی کو بہت سے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کولنگ ٹاور کی تعمیر پاور پلانٹ بنانے میں سب سے بڑا اور پیچیدہ کام ہے۔پنجاب حکومت، ساہیوال کی ضلعی حکومت ، وزیراعلیٰ شہبازشریف اور انکی ٹیم کے تعاون سے یہ منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔ کولنگ ٹاور کی کامیابی سے تکمیل پرایک پروگرام منعقد کیاگیا جس کے آخر میں آتش بازی بھی کی گئی۔

مزید : کامرس