عید کی چھٹیاں ؛ اسلام آباد خالی ، پردیسی گھروں کو روانہ

عید کی چھٹیاں ؛ اسلام آباد خالی ، پردیسی گھروں کو روانہ

سیاسی ڈائری

اسلام آباد سے ملک الیاس

پردیسیوں کا شہر اسلام آباد عید کی چھٹیاں ہوتے ہی خالی ہوگیاوفاقی دارالحکومت کے رہائشی جن میں بڑی تعداد سرکاری ملازمین کی ہے عید منانے کیلئے آبائی علاقوں کو جاچکے ہیں اسلام آباد کی سڑکوں ،بازاروں،مارکیٹوں میں ویرانی کا راج ہے چند ایک پرانے رہائشی سیکٹروں جی سکس،جی سیون،جی نائن وغیرہ میں چہل پہل ہے لوگ عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں خصوصاً اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں عید رش عروج پر پہنچا ہوا ہے،البتہ جڑواں شہر راولپنڈی میں عید کے حوالے سے بازاروں میں رونق دیکھنے کو مل رہیہے رات گئے تک بازار کھلے رہتے ہیں چاند رات بھی بھرپور طریقے سے منائی جاتی ہے ،اسلام آباد پردیسیوں کا شہر ہونیکی وجہ سے رمضان المبارک کے آخری دنوں گھروں کو روانگی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اڈوں پر تل دھرنے کو جگہ نہ تھی ٹرانسپورٹرز نے بھی خوب کمائی کی،مسافروں سے من مانے کرائے بٹورتے رہے انتظامیہ کی جانب سے چھاپوں کے باوجود مسافر ٹرانسپورٹرز کے ہاتھوں لٹتے رہے کرایوں کی وجہ سے ڈرائیوروں کنڈکٹروں اور مسافروں کے مابین لڑائی جھگڑے بھی دیکھنے کو ملے،اس ساری صورتحال کے باوجود ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے متعلقہ حکام فرائض سے غفلت برتتے ہوئے مسافروں کو مکمل طور پر ٹرانسپورٹرز کے رحم کرم پر چھوڑ کر منظرسے غائب رہے۔

اسلام آباد کی سیاسی سرگرمیاں بھی عید الفطرکی آمد کی وجہ سے کچھ ٹھنڈی ہوچکی ہیں اب عید کے بعد ہی میدان لگے گا رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جاتے جاتے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اسلام آباد میں نادرا میگا سنٹرکا افتتاح کیا،افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت آصف زرداری اور بلاول زرداری کو آڑے ہاتھوں لیا،انکا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کرپشن کے خلاف تحریک میں شمولیت سے قبل اپنے اثاثوں کا اعلان کریں اور بتائیں کہ دبئی کے محلات اور برطانیہ اور امریکہ کی جائیدادیں کس طرح خریدی گئیں اور ان کیلئے پیسے کہاں سے آئے، پیپلز پارٹی کے انڈر 19 لیڈر وزیراعظم سے سوال کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ سوالوں کے جواب اپنے والد سے بھی حاصل کریں، انکا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے سرکاری تنخواہ پر ایک بندہ میرے خلاف بیان دینے کیلئے بھرتی کیا ہے،چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر الزام نہیں لگانا چاہتا لیکن عمران خان سے درخواست بھی کرنا چاہتا ہوں اور پوچھنا بھی چاہتا ہوں کہ کرپشن کے خلاف جو بڑی تحریک وہ چلانے چلے ہیں اور جس میں بلاول بھٹو اور عمران خان کے ایک ہی کنٹینر پر ہونے کی باتیں کی جا رہی ہیں اور جس پر مجھے کوئی اعتراض بھی نہیں ہے، یہ عمران کی مرضی ہے کہ وہ جس کو چاہیں اپنے کنٹینر پر اپنے ساتھ کھڑا کریں لیکن اس تحریک میں بلاول کو کنٹینر پر کھڑا کرنے سے قبل عمران خان بلاول سے 60 ملین ڈالر کے سوئس بینک اکاؤنٹس، کروڑوں کے ہار اور سرے محل اور دبئی کے محلات کے بارے میں ضرور پوچھ لیں۔انکا کہنا تھا کہ پی پی پی کے چیخ و پکار گروپ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آصف زرداری اور بلاول زرداری اپنے اثاثہ جات کا اعلان کب کریں گے،انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت اور میاں رضا ربانی، قمر زمان کائرہ اور فرحت اﷲ بابر جیسے رہنماؤں کا احترام کرتا ہوں جو سیاسی لوگ ہیں اور اصول کی بات کرتے ہیں مگر جنہوں نے کرپشن کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کو اس مقام پر پہنچایا، میری ذمہ داری ہے کہ ان کے کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچاؤں اور میری یہ کوشش جاری ہے ، ایف آئی اے نے کرپشن کے تمام کیسوں کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا ہے، ہمارا کام تفتیش مکمل کرکے کیسز عدالتوں کو بھجوانا ہے، سزائیں دلوانا ہمارا کام نہیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف عید کے بعد کرپشن کیخلاف تحریک شروع کرنیکا اعلان کررہی ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے قائدین پر سابق حکومت کے دوران کی جانیوالی کرپشن کے جو الزامات ہیں پہلے ان کا جواب دیا جانا چاہئے ،اسلام آباد میں نادرا میگا سنٹر کا قیام ایک احسن اقدام ہے اب لوگوں کو شناختی کارڈ بچوں کی رجسٹریشن جیسے معاملات کیلئے لمبی لمبی لائنوں میں گھنٹوں کھڑے ہونے سے نجات مل جائے گی۔

وفاقی پولیس نے عیدسے قبل اور عید الفطرکے موقع پرسیکیورٹی کو فول پروف بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دیاہے عید کے موقع پر چونکہ شہریوں کی بڑی تعدا د آبائی علاقوں کو چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہر میں چوری کی وارداتیں کثرت سے ہوتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ عید کے روز 932مساجد اور41امام بارگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں اس مقصد کیلئے 3500سے زائد اسلام آ باد پولیس کے اہلکا ر فرائض سر انجا م دیں گے جبکہ شہرکے بڑ ے شا پنگ سینٹر وں ، مار کیٹیو ں میں اضا فی نفری تعینات کر دی گئی ہے ،بس اڈوں ، قبر ستا نوں،پارکوں اور دیگر عوامی اجتماعات پر پولیس اہلکار ڈیوٹیاں دینگے،عید کے دنو ں میں سپیشل پٹر ولنگ کی جائے گی، رینجرز اور ایف سی کے دستے پولیس کی معاونت کر یں گے، ٹر یفک کو رواں رکھنے کے لیے ٹر یفک پولیس نے جا مع ٹر یفک پلان بھی تر تیب دیا ہے۔ نما ز عید کے دوران پولیس کما نڈ وز کے دستے بھی تعینا ت کر دئیے گے۔فیصل مسجد میں سیکور ٹی کے خصوصی انتظاما ت کئے گئے ہیں۔ فیصل مسجد کی چاروں اطر اف پولیس پکٹیں لگا ئی گئی ہیں۔ مو با ئل پٹر ولنگ کا اضا فہ کیا گیا ہے،شہر کے مختلف تفریحی مقاما ت جن میں شکرپڑیاں ، دامن کو ہ،یا سمین گارڈن ، منا ل ،لیک ویو پا رک ، چھتر پا رک اور سینٹورس پر سیکو ر ٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ عبا دت گا ہو ں کے راستے کے نزدیک پا رکنگ کی ہر گز اجا ز ت نہ ہو گی ، شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جا ئے گی ، بذ ر یعہ بم ڈ سپو زل سکو اڈ مختلف ایر یاز کی چیکنگ کو یقینی بناے کے دعوے بھی کیے جارہے ہیں۔

مزید : ایڈیشن 2