بازاروں میں بے پناہ رش ، تجاوزات کی بھرمار ٹریفک نظام درہم برہم

بازاروں میں بے پناہ رش ، تجاوزات کی بھرمار ٹریفک نظام درہم برہم

 لاہور(اسد اقبال)ماہ رمضان المبارک کے اختتام اور چاند رات کے پیش نظرصو بائی دارالحکو مت کے بازاروں ، شاپنگ سنٹرز ، پلازوں ، مارکیٹوں میں عوامی گہما گہمی عروج پر رہی ۔اور خر یداری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔فیملیز کی بڑ ی تعداد علی الصبح تک تجارتی مراکز میں خر یداری کر تے دکھائی دی ۔دوسر ی جانب دکانداروں نے بھی سٹاک کو ختم کر نے کے لیے سیل پو ائنٹ قائم کر دیے جہاں پر 50روپے سے 100 روپے تک سیل جاری رہی ۔سیل پوائنٹ پر مڈل اور غریب افراد عید کی خو شیو ں کو منا نے کے لیے اپنے بچو ں اور پیاروں کے لیے خر یداری کر تے دکھائی دیے ۔ جبکہ پو ش علا قو ں میں واقع تجارتی مراکز کو بھی تاجروں نے بر قی قمقمو ں سے سجا یا ۔پاکستان سروے کے مطابق چاند رات پر بازاروں میں جگہ جگہ چوڑیوں، مہندی ، آرٹیفیشل جیولری، چائنیز جوتوں کے سٹال لگائے گئے۔

ریڈی میڈ گارمنٹس کے سٹا لز پر سب سے زیادہ رش رہا ۔ مختلف سٹالز مالکان نے بتا یا کہ چونکہ انہیں تھوک ڈیلرز کی جانب سے اشیاء گذشتہ سال کی نسبت مہنگی فراہم کی جا رہی ہیں اس لئے وہ اپنا جائز منافع رکھ کر اسی تناسب سے اشیاء فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غربت، بے روز گاری ، مہنگائی کے باعث بھی خریداری کی شرح میں چاند رات کی مناسبت سے تیزی دیکھنے میں آئی تاہم زیادہ تر لوگ ونڈو شاپنگ کر رہے ہیں۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عید کی وجہ سے لگائے گئے سٹالز کے باعث بازاروں میں ناجائز تجاوزات بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سے تمام اہم بازاروں اور پبلک مقامات پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ اس طرح پیدل چلنے والی خواتین اور شہریوں کو بھی شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ علا وہ ازیں لاہور پو لیس کی جانب سے بازاروں میں سیکیورٹی کے فو ل پروف انتظا مات نہ کیے گئے ہیں

مزید : علاقائی