چودھری نثار کو پاناما پیپرزکے بعد پیپلزپارٹی کے اثاثوں کا خیال آیا،عمران

چودھری نثار کو پاناما پیپرزکے بعد پیپلزپارٹی کے اثاثوں کا خیال آیا،عمران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ چودھری نثار کو پاناما پیپرزکے بعد اب پیپلزپارٹی کے اثاثوں کا خیال آیا ہے،دھرنے میں کنٹینر پر کھڑے ہوکر سب کو اثاثے ڈکلیئر کرنے کا کہا،نیب چھوٹے چوروں کو پکڑتی ہے بڑوں کو نہیں ہماری تحریک سے صحیح نیب بنے گی،ہم اب سڑکوں پر بھی نکلیں گے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے عبدالعلیم خان کی جانب سے دئیے گئے افطارڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ نیب کے ہوتے ہوئے کہا کہ ایک شہری پر بندوقیں تان لینا جرم ہے جو میری بہن کے ساتھ ہوا،ویساخیبرپختونخوا میں ہوتا تو انکوائری کرواتااورانکوائری کے بعد بندوقیں تاننے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کرتا۔انہوں نے کہاکہ دھرنے میں توٹریننگ ہوئی تھی اصل میچ اب شروع ہونیوالاہے۔انہوں نے کہاکہ تحقیقات کے ادرے بڑے لوگوں کو پکڑنے کے لیے نہیں بچانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔کرپشن ہمارامین ایشو ہے،ہم اس ایشو کو لیڈ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ انسانوں کی فلاح کے بجائے ساراپیسہ میٹرو ٹرین جیسے منصوبوں میں چلاجاتاہے۔اگر میں اپنے مقصد سے ہٹ جاؤ ں تو آپ کو میرا ساتھ نہیں دینا چاہیے اور جب تک میں اپنے مقصد سے مخلص ہوں آپ کومیرے ساتھ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ لیڈر لوگوں کو متحد کرتا ہے، تقسیم نہیں کرتا۔دنیا کے عظیم ترین لیڈر نے فتح مکہ کے بعد لوگوں کو متحد کیااور ایک لیڈر کہہ رہا ہے پختونخوا افغانستان کاحصہ تھا۔لیڈر کو لوگوں کو خوش نہیں کرنا پڑتا، لیڈر کام کرتا ہے لیڈرہونے کیلئے صادق اورامین ہوناضروری ہے۔لیڈر بننے کے لیے آپ اپنے مقصد پر سمجھوتا نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انسان آسان فیصلے کرنے سے لیڈر نہیں بنتا لیڈاگررسچ بولتا ہے توقوم اس کیساتھ ہوتی ہے۔لیڈرکو ملک کے لیے مشکل فیصلے کرناپڑتے ہیں ۔ لیڈرسچ بولتا ہے اورانصاف کرتا ہے ۔دنیا کے عظیم ترین لیڈر ہمارے نبی ﷺہیں۔انہوں نے کہاکہ عہدہ آپ کوعزت نہیں دیتا،آپ عہدے کو عزت دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لیڈرشپ کے دواصول ہیں لیکن ہمارے وزیراعظم عوام کا سامنا کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔پاکستان میں لیڈرشپ کا فقدان ہے۔

مزید :

صفحہ اول -