تھانہ مانگا منڈی پولیس کا عید وصول کرنے کا انوکھا طریقہ،چھوٹے دوکانداروں کو مجسٹریٹ کی آڑ میں پکڑاجاتاہے

تھانہ مانگا منڈی پولیس کا عید وصول کرنے کا انوکھا طریقہ،چھوٹے دوکانداروں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)تھانہ مانگا منڈی پولیس نے عید وصول کرنے کا انوکھا طریقہ بنا رکھا ہے غیریب چھوٹے چھوٹے دوکانداروں کو مجسٹریٹ کی آڑ میں پکڑ کر زبردستی سب انسپکٹر محمد سرور اپنے شیر جوان کے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے آتے ہیں انکار کرنے والوں پر تشدد بھی کرتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگا منڈی پولیس نے عید وصول کرنے کیلئے تین چار روز سے روزانہ تقریباً25سے 30دوکانداروں کو مہنگی اشیاء یا ریٹ لسٹ نہ ہونے کی آڑ میں سرکاری گاڑی پر سب انسپکٹر محمد سرور اپنے شیر جوانوں کو لیکر چھوٹے چھوٹے دوکانداروں کو پکڑ کر تھانے لیجاتے ہیں بڑے بڑے دوکانداروں کی طرف جانا گواراہی نہیں کرتے۔
اور غیر معیاری میٹریل مشینری سے ایل پی جی گیس سرعام ٹیوٹا ویگنوں میں بھرنے والے دوکانداروں کو کوئی نہیں پوچھتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -