نوسربازوں نے 2نامعلوم افراد کونشہ آور اشیاء کھلا کر لوٹ لیا

نوسربازوں نے 2نامعلوم افراد کونشہ آور اشیاء کھلا کر لوٹ لیا

لاہور (وقائع نگا ر ) شہر کے مختلف علاقوں میں نوسربازوں نے 2نامعلوم افراد کونشہ آور اشیاء کھلا کر لوٹ لیا ، متاثرین کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ لاری اڈہ کے علاقہ میں 35سالہ نامعلوم شخص جبکہ اسٹیشن کے قریب 40سالہ نامعلوم شخص کو نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کرنقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا ۔راہگیروں نے ان دونوں افراد کو نیم مردہ حالت میں ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔

مزید : علاقائی