پولیس لائنز میں 32سالہ پولیس اہلکار کرنٹ لگنے سے جاں بحق
لاہور (وقائع نگا ر ) پولیس لائنز میں 32سالہ پولیس اہلکار کرنٹ لگنے سے جاں بحق ، نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئی ، متوفی عید کے دنوں میں ڈیوٹی پر تھا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پولیس لائنز میں 32سالہ پولیس کانسٹیبل محمد شکیل کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ متوفی کنٹرول روم کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اچانک ننگی تار چھونے سے جاں بحق ہو گیا جس کے بعد متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ متوفی عید کے دنوں کے دوران سپیشل ڈیوٹی پرتھا ۔