شیراز ٹاؤن، ایک گھر کے اندر آتشزدگی سے قیمتی سامان جل کر خاکستر

شیراز ٹاؤن، ایک گھر کے اندر آتشزدگی سے قیمتی سامان جل کر خاکستر

لاہور (وقائع نگا ر ) شیراز ٹاؤن کے علاقہ میں ایک گھر کے اندر آتشزدگی سے قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔بتایا گیاہے کہ شیراز ٹاؤن کے علاقہ میں گلزار مدینہ مسجد کے قریب ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس سے گھر میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پالیا۔

مزید : علاقائی