ہڈیارہ ،کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ، لاشیں ورثا کے حوالے

ہڈیارہ ،کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ، لاشیں ورثا کے حوالے

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ،پولیس نے ان کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں ۔پولیس کے مطابق ہڈیارہ کے علاقہ میں 50سالہ شوکت اور 70سالہ جان محمد نے جانوروں کے چارے کو کاٹنے کے لئے موٹر لگوا رکھی تھی۔ گزشتہ روز موٹر میں کرنٹ آ گیا جس کی زد میں آ کر شوکت شدید زخمی ہو گیا، شوکت کو بچانے کے لئے جان محمد آگے بڑھا تو وہ بھی موٹر کی زد میں آ گیا ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے ۔

مزید : علاقائی