ملیر سے برآمد ہونیوالے اسلحہ میں اینٹی ائیرکرافٹ گنیں اور مشین گنیں شامل

ملیر سے برآمد ہونیوالے اسلحہ میں اینٹی ائیرکرافٹ گنیں اور مشین گنیں شامل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملیر کے علاقے میں گزشتہ پولیس آپریشن کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جن کے مطابق اس میں اڑتے جہاز کو نشانہ بنانے والی اینٹی ائیرکرافٹ گن بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 8 لائٹ مشین گنز، 3 سب مشین گنز اور 10سیمی آٹومیٹک رائفلز برآمد ہوئیں جبکہ ایک سیون ایم ایم رائفل، ایک 32بورپستول، اینٹی ایئر کرافٹ گن اور 11 راکٹ بم برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران سیون ایم ایم رائفل کے 880 راؤنڈز برآمد ہوئے اور لائٹ مشین گن کی 13,760 گولیاں اور سب مشین گن کی 20,400 گولیاں برآمد ہوئیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز ملیر کے علاقے میں آپریشن کے دوران تہہ خانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔

مزید : صفحہ اول