ایف آئی اے میں پولیس کی تعیناتی پر سپریم کورٹ کا حکومت سے جواب طلب

ایف آئی اے میں پولیس کی تعیناتی پر سپریم کورٹ کا حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد (آئی این پی)چیف جسٹس سپریم کورٹ انورظہیر جمالی نے ایف آئی اے میں پولیس افسروں کی تعیناتی پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ منگل کو چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے ایف آئی اے میں پولیس افسروں کی خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر ازخود نوٹس لے لیا ہے، جبکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ عید کے بعدچودہ جولائی کوازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ذرائع کے مطابق ازخود نوٹس ایف آئی اے کے افسروں کی استدعا پر لیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے ایک تکنیکی تحقیقاتی ادارہ ہے، پولیس افسروں کی تعیناتی سے ایف آئی اے افسران کا کیریئر متاثر ہو رہا ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : صفحہ اول