زرداری اور عمران کے احتساب کے خوف سے اپوزیشن بھاگ گئی ، پرویز رشید

زرداری اور عمران کے احتساب کے خوف سے اپوزیشن بھاگ گئی ، پرویز رشید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن ٹی او آر کمیٹی سے بھاگ گئی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے الیکشن کمیشن سے رجوع کر کے کمیٹی سے راہ فرار اختیار کیا تاہم پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ اسمبلی میں جمع کرائی جائے گی۔پرویز رشید نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو ڈر تھا کہ احتساب کا عمل شروع ہوا تو انہیں عمران خان کی آف شور کمپنیوں کا حساب دینا پڑے گا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی علم تھا کہ زرداری صاحب کا سرے محل بھی احتساب کی زد میں آئے گا جس پر اپوزیشن ٹی او آر کمیٹی سے بھاگ گئی۔

مزید : صفحہ اول