عید کی نماز میں ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کی جائیں:جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب کی پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد

عید کی نماز میں ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کی جائیں:جنوبی افریقہ میں پاکستانی ...
عید کی نماز میں ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کی جائیں:جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب کی پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد

  

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں خصوصا جنوبی افریقہ میں رہنے والے پاکستانی بھائی، بہنوں،بزرگوں،بچوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہماری عبادت قبول فرمائے اور آنے والے دن پاکستان اورپاکستانیوں کے لئے درخشاں ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تہوار ہمیں مل جل کر منانے چاہئیں اور خوشیوں میں ان لوگوں کو بھی شامل کرنا چاہئے جو محرومیوں کا شکار ہیں۔انہوں نے تمام پاکستانی بہن بھائیوں سے گزارش کی کہ عید کی نماز کے بعد پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔

مزید : بین الاقوامی