اشیائے خورد و نوش کو قیمتوں میں ہو شر باء اضافہ ،عوام پریشان ،سرکاری حکام خاموش

اشیائے خورد و نوش کو قیمتوں میں ہو شر باء اضافہ ،عوام پریشان ،سرکاری حکام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( اسد اقبال)عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی تھو ک منڈیو ں سمیت پرچون کی سطح پر بازاروں میں ٹماٹر ،پیاز ، سبز مرچ ،دیگر کئی ایک سبزیوں، بعض پھلوں اور عید پر استعمال ہونے والے کئی ایک دیگر فوڈ آئٹمز کے نرخوں میں بیو پاریو ں اور تاجروں نے 20سے 90فی صد تک اضافہ کر دیا ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس اور ضلعی حکومت کے اہلکار خامو ش تماشائی بنے عیدی مہم میں لگے ہوئے ہیں جس کے پیش نظر دکانداروں نے صارفین سے منہ مانگے دام وصول کر نا شروع کر دیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عید کی آ مد کے ساتھ ہی منافع خورمافیا نے صوبائی دارالحکو مت میں عید پر استعمال ہونیوالی متعدد اشیاء کے نرخوں میں ہوشرباء اضافہ کر دیا ہے ۔سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں ہوا ہے جس کی قیمت 95روپے کلو سے بڑھ کر220روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اسی طرح سبز مرچ دیسی70روپے سے بڑھکر130روپے،سبز دھنیہ 10روپے سے بڑھ کر 30روپے،ادرک چائنہ 110سے بڑھ کر160روپے،بھنڈی 40روپے سے بڑھ کر50روپے، کریلا 30روپے سے بڑھ کر 70روپے اور لیموں دیسی کی قیمت 120روپے سے بڑھ کر 180روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔پھلوں میں کیلا ،آم ،آڑو، سیب ،انگور اور گرما کی قیمت میں بھی 50فی صد تک اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت بھی 240روپے ہو گئی ہے اس کے علاوہ عید پر زیادہ استعمال ہونے والے کئی ایک کریانہ فوڈ آٗٹمز کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔عوام الناس نے عید سعید کے پر مسرت موقع پر مصنوعی مہنگائی کرنے پرشدید رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ انتظامی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں کو چیک کیا جائے اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -