بجلی پر احتجاج کریں تومذاق بنانا شروع کردیاجاتا ہے ، چانڈیو
حیدر آباد (آن لائن) مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بجلی پر احتجاج کریں تومذاق بنایا جاتا ہے، بلاول میدان میں آگئے ہیں اسی لیے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہورہی ہیں، ہم نہیں کہتے کہ پیپلزپارٹی فرشتوں کی جماعت ہے لیکن خود بھی آئینہ دیکھ لیں،آپ دھاندلی کے ذریعے پوری پاکستانی قوم پر حکمرانی کریں یہ بات ٹھیک نہیں ہے،چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری بھی کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش نے کہا کہ پاناما معاملے کو اس طرح حل کریں جیسے دنیا کر رہی ہے ، یہ معاملہ آپ کوماردیگا۔انہوں نے کہا کہ ہم خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرح احتجاج کے راستے پر نہیں چلناچاہتے،میاں صاحب نے ساری اہم جگہوں پراپنے وزیربٹھارکھے ہیں ،آپ ایک علاقائی جماعت ہیں، آپ دھاندلی کرکے جیت جائیں اورپورے پاکستان پرحکمرانی کریںیہ بات ٹھیک نہیں ہے،آپ اقلیتی یا علاقائی جماعت کی بجائے پاکستان کی جماعت بنیں، ہم وزیراعلیٰ پنجاب کی طرح احتجاج کے راستے پر نہیں چلناچاہتے ہماری حق مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،آج کادن ملکی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے،آج چھوٹے صوبوں کی رائے کونظرانداز کیا جارہا ہے،آج سندھ میں قیامت برپاہے ہم احتجاج بھی کریں تومذاق اڑایا جاتا ہے۔