کراچی :بوہرا برادری نے منگل کو عید الفطر منائی

کراچی :بوہرا برادری نے منگل کو عید الفطر منائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بوہرا برادری نے منگل کو عید الفطر منا ئی ۔اس موقع پر شہر کی مختلف مساجد میں نمازعید کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ کراچی میں نماز عید کے اجتماعات آدم مسجد نزد سٹی کورٹ ، طاہری مسجد صدر ، شبیر آباد سوسائٹی ، حیدری نارتھ ناظم آباد اور سولجر بازار کی مساجد میں ہوئے جن میں بچوں ، بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ عید کے خطبے میں ملک میں امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ خطبے کے بعد بوہری برادری کے افراد ایک دوسرے سے عید ملے اور عید کی مبارک باد دی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول