گجرات: دوہرے قتل میں چارملزمان گرفتار، تفتیش شروع

گجرات: دوہرے قتل میں چارملزمان گرفتار، تفتیش شروع

گجرات (بیورورپورٹ)گجرات بار کے سینئر رکن چوہدری ساجد جاوید ایڈووکیٹ اور ان کے قریبی عزیز محمد انور کے دوہرے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے چار ملزمان کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر عدنان بیگ کے علاوہ ‘ شریف بیگ ‘ لطیف بیگ ‘ اور اکبر بیگ شامل ہیں تھانہ کڑیانوالہ کے انچارج راجہ زاہد اور چوکی جلالپور صوبتیاں کے انچارج مہر وسیم نے ٹیلی فون کالز ڈیٹا بیس کی بنیاد پر تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں یاد رہے کہ چوہدری ساجد جاوید ایڈووکیٹ اور انکے کزن محمد انور کو کچہری آتے ہوئے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول