حرمین شریفین کا دفاع مسلمانوں کی اولین ترجیح ہے :خواجہ آصف

حرمین شریفین کا دفاع مسلمانوں کی اولین ترجیح ہے :خواجہ آصف

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا دفاع مسلمانوں کی اولین ترجیح ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ مسلم امہ کیلئے انتہائی افسوسناک دن ہے، مدینہ منورہ میں حملے سے زیادہ مکروہ عمل نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع مسلمانوں کی اولین ترجیح ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول