سیاستدانوں ‘ بیورو کریٹس کیساتھ ڈکٹیٹروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ‘ جاوید ہاشمی
ملتان (سپیشل رپورٹر )سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے والے اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی ماریں گے۔ ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ سیاستدانوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا اور پھینک دیا۔ سیاستدانوں ٗ بیورو کریٹس کے ساتھ ساتھ ڈکٹیٹروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے مسلم لیگ (ن) ملتان سٹی کے سینئر نائب صدر شیر محمد انجم خان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کو اپنی آئینی مدت 5سال پورے کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھرنوں کی سیاست سے عوام بیزار ہوچکے ہیں۔