گراں فروشوں کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر جندول کے چھاپے

گراں فروشوں کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر جندول کے چھاپے

جندول(نمائندہ پاکستان ) مہنگائی کے شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر جندول کے چھاپے ، کئی دکانداران کو پکڑ نے کے بعد عید قریب ہونے کی وجہ سے نرخنامے کی پابندی کا وعدہ لیکر چھوڑ دیا ، درجن سے زیادہ برف کے ڈیلروں کو بھی فی سانچہ برف پندرہ سو کی بجائے ایک ہزار میں فروخت کرنے کی ہدایت ، خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کئے جانے سمیت زیادتی خوروں کو جیل بھیجا جائے گا ، میڈیاں کو بریفنگ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جندول کے ہر دلعزیز اسسٹنٹ کمشنر رضوان صدورئی نے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بازار ثمر باغ ،معیار اور منڈہ میں چھاپے مار کر کئی دکانداروں کو مرتکب پاتے ہوئے گرفتار کر لیا تاہم بعد میں عیدکے احترام کی وجہ سے انہوں نے دکانداروں کیساتھ مذاکرات کرتے ہوئے ان سے نرخنامہ کے مطابق سودا سلف فروخت کرنے کا وعدہ لیکر انہیں چھوڑ دیا دوسری جانب منڈہ بازار میں برف ڈیلر وں نے برف کی قیمت میں بہت اضافہ کیا ہوا تھا اور فی سانچہ سات سو اور آٹھ سو کی بجائے پندرہ سو میں فروخت کر رہے تھے ان کے ساتھ بھی گرفتاری کے بعد مذاکرات ہوئے اور انہیں فی بلاک ایک ہزار روپے میں فروخت کر دینے کا پابند بناتے ہوئے ان کی نگرانی کیلئے لیوی اہلکاروں کو ان کے پاس چھوڑ تے ہوئے ہدایات جاری کئے کہ جو کوئی بھی مقررہ قیمت سے تجاوز کریگا اسے فوری گرفتار کیا جائے ، علاقائی لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور رمضان کے مہینہ میں روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس قائم رکھنے پر انہین خراج تحسین پیش کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر