گگو منڈی ،7افراد کا بہن کے سسرالیوں پر دھاوا ،بہنوئی اور خاتون سمیت 4افراد کو زخمی کر دیا
گگو منڈی(نا مہ نگا ر)کلہاڑیوں ،ڈنڈوں ،آ ہنی سریوں سے مسلح سات افراد کا بہن کے سسرال کے گھر دھاوا بہنوئی اور ایک خاتون سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر 171/E.Bکے رہائشی عبدالعزیز کی بیوی اور اس کی بہو صفیہ بی بی کے مابین تلخ کلامی ہو گئی جس پر صفیہ بی بی نے اپنے بھائیوں کو جا کر بھڑکا دیا تو محمد رفیق ،مجید ،سلیم ،رشید ،شاہد ،واجد اور کاشف نے کلہاریوں ،ڈنڈوں اور آ ہنی سریوں سے مسلح ہو کر عبدالعزیز کے گھر دھاوا بول دیا اور گھر میں موجود عبدالعزیز اور اس کے بیٹے اسلم پوتے ندیم اور بیٹی شمیم اختر کو ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار کر کے لہو لہان کر دیا مضروبین کی چیخ و پکار پر اہلیان دیہہ نے پہنچ کر ان کو چھڑوایا اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔