، کراچی :گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کر دیا

، کراچی :گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کر دیاہے ۔ ڈاکو 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ، سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 7 کے ایک گھر میں 4 سے زائد مسلح ملزمان داخل ہوئے اور گھر کے دو حصوں میں موجود مکینوں کو یرغمال بنانے کے بعد 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ، سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرا ر ہوگئے ۔ وارادت کا مقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں درج کرلیا گیا ہے ۔ تھانہ گلشن اقبال میں سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔ صرف رمضان المبارک کے 28 دنوں میں 300 سے زائد شہریوں کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر