ساہیوال، وارداتوں میں شہری نقدی ودیگر قیمتی سامان سے محروم

ساہیوال، وارداتوں میں شہری نقدی ودیگر قیمتی سامان سے محروم

ساہیوال ( بیورورپورٹ)مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر نقدی ‘موبائل فون اور موٹرسائیکل لے اڑے ۔ڈکیتی کی واردات شاداب ٹاؤن میں ہوئی یہاں حافظ کاشف رات دس بجے پاکپتن چوک سے پیدل اپنے گھر شاداب ٹاؤن جا رہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پرنقدی اورموبائل فون مالیتی 55ہزار روپے چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔ دوسری واردات مڈھالی روڈ پر 86/6-Rکے قریب ہوئی یہاں اشتیا ق احمد اپنے بھتیجے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر شادمان ٹاؤن سے فرید ٹاؤ ن جا رہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی وموبائل فون وغیرہ مالیتی 40ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ چور ی کی وارداتوں تھانہ سول لائن کے قریب ہوٹل میں نامعلوم ملزمان نے رانا برہان احمد کا موبائل فون مالیتی 90ہزار روپے اور سول ہسپتال میں نامعلوم ملزمان نے محمدعثمان اکبر کی موٹرسائیکل نمبری 173/SLK مالیتی 60ہزار روپے چرالی ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر