دھرنوں سے تبدیلی ممکن نہیں ‘ حکومت آئینی مدت پوری کریگی ‘ آصف منیس

دھرنوں سے تبدیلی ممکن نہیں ‘ حکومت آئینی مدت پوری کریگی ‘ آصف منیس

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) عید الفطر کی خوشیوں میں غریب عوام کو بھی ساتھ شامل کر نا چاہیے عید بھائی چارے خوشیوں کا پیغام لاتی ہے مال دار افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی مال میں(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

سے غریب اور مستحق افراد کا حصہ بھی نکالیں‘مسلم لیگ ن کی حکو مت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی آنے والا دور بھی حکمران جماعت کا ہی ہوگا دھرنوں اور جلاؤ گھراؤ سے تبدیلی نہیں آتی تبدیلی عوام کی خد مت کر نے سے آتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم پنجاب آصف سعیدخان منیس نے اپنی رہائش گاہ ٹبہ سلطان پورمیں علاقہ کے غریب اورمستحق بیوہ خواتین میں عیدی تقسیم کر نے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر آصف سعید منیس نے کہا کہ صوبے بھر کے اسپیشل اسکولوں میں تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے ضروریات فراہم کررہی ہے۔اس موقع پرعاصم سعید خان منیس، سید الطاف حسین شاہ ، پرویزاصغر خان ماہنی ، چوہدری زاہد اقبال کمبوہ ایڈوکیٹ ، چوہدری مظفر سلطان کمبوہ ، زاہد اقبال خان منیس ، ملک لطیف چوہدری ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ ، پرویز احمد خان ، چوہدری عارف سبحان ، چوہدری ناظم ستار کمبوہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر