پولیس،حساس اداروں کا سرچ آپریشن،27مشکوک افراد گرفتار
ملتان،رحیم یار خان،جام پور(کرائم رپورٹر ، نمائندگان)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے27مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق سٹی پولیس آفیسرملتان محمد اظہر اکرم کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی اور (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
حسا س اداروں کا تھانہ کینٹ کے علاقے بستی خداداد میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن6/7گھنٹوں تک جاری رہا ،دورانِ سرچ آپریشن تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے جانے والوں کو مکمل طور پر باریکی سے چیک کیا گیا،داخلی و خارجی راستوں پر لیڈیز پولیس کو بھی چیکنگ کے لئے تعینات کیا گیا، علاقے میں موجود 350گھروں کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی ، جس کے دوران15 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ، تلاشی کے دوران12عدد چھوٹے بڑے ناجائز ہتھیار بھی برآمدکئے گئے۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن کے دور ان پولیس نے مشتبہ ملزمان طارق حسین سے پسٹل ، اکبر حسین سے پسٹل 5روند، یعقوب سے پسٹل15روند، اقبال سے پسٹل4روند اور غلام مصطفی سے رپیٹر 5کارتوس برآمد کرکے ان ملزمان کو حراست میں لے کر مقد مات درج کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔ جام پور سے نامہ نگار کے مطابق ڈی پی او راجن پور کی ہدایت پر ڈی ایس پی جام پور نے تحصیل جام پور میں قائم مساجد ، مدارس ، عیدگاہوں،امام بارگاہوں، قادیانوں کی عبادت گاہ، ہوٹلز ، سرائے، ٹرانسپورٹ اڈے ،مین واندرون بازاروں میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 7مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے کوائف کی تصدیق کے ذریعے تفتیش کا عمل جاری کردیا۔