حکومتی احکامات کے برعکس شہر خموشاہ میں صفائی انتظامات نظر انداز

حکومتی احکامات کے برعکس شہر خموشاہ میں صفائی انتظامات نظر انداز

ملتان (خبر نگار) صفائی، ستھرائی پر مامور محکموں کے آفیسران و اہلکار آخرت بھول گئے۔ عید کے موقع پر شہر خموشاں میں صفائی کے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

انتظامات نظر انداز کر دیئے گئے اپنے پیاروں کی قبروں پر جانے والے شہروں کو کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر کا سامنا اور چند روز قبل ملتان میں ہونے والی بارش کے باعث قبرستانوں کی صورتحال مزید ناگفتہ پہ ہوگئی۔ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے سے قبل صوبہ بھر کی ضلعی حکومتوں، ٹی ایم ایز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو اپنی اپنی حدود میں قبرستانوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے کاحکم دیا تھا۔ تاکہ عید کے حوالے سے شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے موقع پر کوڑا کرکٹ گندگی کا سامنا نہ کریں۔ مگر ان حکامات کو عام مجاز اداروں میں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے۔ ملتان شہر میں کسی ایک بھی قبرستان میں عید کے حوالے سے صفائی کے انتظامات نہیں کیے گئے۔

قبرستان

مزید : ملتان صفحہ آخر