امتحانی نقل کیس،لیگی ایم پی اے کا بیٹا تعلیمی بورڈ ملتان کی ڈسپلن کمیٹی میں پیش نہ ہوا،یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ

امتحانی نقل کیس،لیگی ایم پی اے کا بیٹا تعلیمی بورڈ ملتان کی ڈسپلن کمیٹی میں ...

ملتان( سٹاف رپورٹر)میٹرک کے امتحان میں نقل کیسز میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا محمودالحسن کے بیٹے عبداللہ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

محمود سمیت 6امیدوار تعلیمی بورڈ ملتان کی ڈسپلن کمیٹی کے آخری بار طلب کرنے کے باوجود حاضر نہیں ہوئے جس پر تعلیمی بورڈ کے حکام نے ان تمام امیدواروں کے خلاف یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے ‘2سے 6امتحانات یا ہمیشہ کے لئے امتحانات دینے پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے‘واضح رہے کہ ان میں ایم پی اے رانا محمودالحسن کے بیٹے عبداللہ محمود نے نہم بائیالوجی کے پیپر میں اپنی جگہ دوسرے نوجوان علی وارث کو بٹھا دیا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر