منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،کروڑوں مالیتی ہیروئن،شراب برآمد،سینکڑوں ملزم گرفتار

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،کروڑوں مالیتی ہیروئن،شراب ...

خانیوال،گگومنڈی،بدھلہ سنت ، میلسی ، لودھراں ، رحیمیار خان،منچن آباد(نمائندگان)عید کے موقع پر پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری کروڑوں روپے کی منشیات برآمد سینکڑوں ملزمان گرفتار کرلئے گئے اس سلسلے میں خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پولیس خانیوال (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان کی ہدایت پر گزشتہ تین دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 98ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 15چالو بھٹی شراب، 3134لیٹر دیسی شراب، ساڑھے پانچ کلو چرس، چار کلو 645گرام ہیرؤین برآمد کرلی ہے پولیس ترجمان مہرسعید احمد کے مطابق منشیات فروشوں اور سماج دشمن افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔گگومنڈی سے نامہ نگار کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی گاؤں 271/E.Bکا بد نام منشیات فروش شوکت علی اور دلشاد نے عیدالفطر کے موقع پر فروخت کے لیے شراب کی بھاری مقدار کشید کر کے اپنے احاطہ میں سٹور کی ہوئی ہے اور ملزمان مزید شراب بھی کشید کر رہے ہیں جس پر انچاج چوکی تاج پورہ آ صف امتیاز نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزمان کے ٹھکانہ پر چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھ کر دونوں ملزمان فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے موقع سے 50لٹر شراب اور 60لٹر لاہن اور آ لات کشید قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔بدھلہ سنت سے نامہ نگار کے مطابق بدھلہ سنت اور اسکے گردو نواح جن میں چاہ ماہنی والا،ملتانی والا ،کوٹلہ مہاراں،بستی جلیل،اسلام پور گجراں،کوٹ گجراں و دیگر علاقوں میں جہاں کھانے پینے کی اشیاء کی عارضی طور پر مہنگی ہو گئی ہیں وہاں عید کی آمد کے سلسلہ میں شراب کے ریٹ بھی ڈبل ہو گئے ہیں۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق دین محمد نامی ایک شراب فروش شراب فروخت کرنے جارہاتھااطلاع ملنے پرپولیس نے گھیراڈال کراسے گرفتارکرلیااوراس کے قبضے سے 30لیٹرشراب برآمد کرلی پولیس تھانہ مترونے مقدمہ درج کرکے ملزم کوجیل بندکردیا۔پولیس نے دومختلف مقامات پرچھاپے مارکرشہزاد کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے 60گرام چرس اورمحسن کوگرفتارکرکے اسکے قبضے سے 120گرام چرس برآمد کرلی میلسی سرکل پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔لودھران سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پولیس تھانہ صدر لودھراں کے ASIعبادعلی نے دوران گشت متڑیں روڈ سے آنے والے شراب فروش نے پولیس کو دیکھ کر شراب کی کین پھینک کر فرار ہوگیاپولیس تھانہ صدر لودھراں نے وقوعہ میں ملوث بستی سانڈھی والا موضع کونڈی کے رہائشی معشوق بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔پولیس تھانہ صدر لودھراں کے اے ایس آئی دائم گجر نے مخبر کی اطلاع پر ڈانوراں روڈ پر چرس فروخت کرنے والے ملتان کے رہائشی محمدرفیق کوگرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 440گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق گزشتہ روز بھی پولیس نے ڈی پی او ذیشان اصغر کی ہدایت پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ملزم سجاد احمد سے215لیٹرشراب ، فصیل احمد سے122 لیٹرشراب ، شہباز احمد سے120لیٹرشراب، سعید احمد سے30 لیٹرشراب، آصف سے25لیٹر شراب، خیر دین سے7لیٹر شراب چالو بھٹی کے آلات، طارق حسین سے25لیٹر شراب چالو بھٹی کے آلات، ساجد اقبال سے18 لیٹر شراب، مظفر حسین سے10لیٹر شراب اور اکبر سے 20لیٹر شراب برآمد کرکے ان ملزمان کو حراست میں لے کر الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ منچن آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تھانہ منچن آباد کے ایس ایچ او محمد افضل کھوکھر نے میڈیا کے نمائندگان کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک پرائیویٹ ایمبولینس کے ذریعے ہیروئن لائی جار ہی ہے جو عید کے موقع پر نوجوانوں کو فروخت کی جائے گی جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پاکپتن روڈ دریا کے قریب ناکہ لگا کر ایمبولینس کو گھیرے میں لے لیا دوران تلاشی ایمبولینس سے ہیروئن برآمد ہوئی جس پر پولیس نے مشہور زمانہ منشیات فروش وقاص عرف سنی اور ایمبولینس نمبر یND-293 کے ڈرائیور محمد مقصود عرف نیلم کو گرفتار کر لیا ۔

کریک ڈاؤن

مزید : ملتان صفحہ آخر