حبس جاری،عید کے دوسرے،تیسرے روز مطلع ابرآلود،بارش کا امکان
ملتان(خبرنگار)ملتان میں مون سون بارش کے بعد درجہ حرارت مین کمی کا سلسلہ برقرار ہے تاہم حبس میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے منگل کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39.5ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ رحیم یار خان میں 44.2 ڈگری اور بہاولنگر،کوٹ ادو (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
میں ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔ملتان میں شدید حبس کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے اور عید خریداری کیلئے نکلنے والیے شہریوں کا حبس کی وجہ سے براحال ہوگیا مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے گذشتہ روز ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا دریں اثناء مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق6جولائی کو ملتان میں موسم خشک رہنے جبکہ7اور8جولائی کو ملتان میں بادل چھائے رہنے اور بارش ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 7جولائی جمعرات کی شام سے ملتان میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جوکہ8جولائی جمعہ کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے اور یہ بارش کا سلسلہ10سے11جولائی تک بھی جاری رہنے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے7جولائی سے11جولائی تک ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
حبس/بارش